صاحب باطن

( صاحِبِ باطِن )
{ صا + حِبے + با + طِن }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'باطن' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٢ء کو "عجائب القصص" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - عارف، صوفی، اللہ والا، اہل اللہ۔
"حالی یونانی رو سے ایک معتدل اور متوسط الکامل انسان تھے تو صوفیانہ خیالات کی رو سے صاحب باطن ولی تھے۔"      ( ١٩٨٩ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ٤٥ )