صاحب ایمان

( صاحِبِ اِیمان )
{ صا + حِبے + اِی + مان }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'ایمان' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "دیوانِ نسیم دہلوی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایمان والا، سچا مسلمان۔
 اوس بت کو دیکھ آئے اوسی کی سی کہتے ہیں کوئی جہاں میں صاحب ایمان رہا نہیں      ( ١٨٤٥ء، دیوان نسیم دہلوی، ١٨٥ )