صاحب ایجاد

( صاحِبِ اِیجاد )
{ صا + حِبے + اِی + جاد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کےساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'ایجاد' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦١ء کو "الف لیلہ نومنظوم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ایجاد کرنے والا، موجد، نئی بات پیدا کرنے والا۔
 جو عالم ایجاد میں ہے صاحب ایجاد ہر دور میں کرتا ہے طواف اس کا زمانہ      ( ١٩٣٦ء، ضرب کلیم، ١٧٠ )