صبح گاہ

( صُبْح گاہ )
{ صُبْح + گاہ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صبح' کے بعد فارسی لاحقۂ ظرفیت 'گاہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور متعلق فعل اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زمان ( مؤنث - واحد )
١ - صبح کا وقت۔
"اکثر لاحقوں کو بھی علاحدہ لکھا جائے گا جیسے . نمایش گاہ، آشوب گاہ، صبح گاہ، قیام گاہ۔"      ( ١٩٧٣ء، اردو املاء، ٤٧٠ )
متعلق فعل
١ - صُبْح کے وقت، علی الصباح، صُبح سویرے۔
 کیا کوچ پھر شاہ نے صبح گاہ پاسباب و حشمت پسامانِ جاہ      ( ١٨٠٢ء، بہار دانش، طیش، ٨٤ )
  • the morning time
  • the early dawn.