صاحب شعور

( صاحِب شَعُور )
{ صا + حِبے + شَعُور }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'شعور' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٢ء کو "اودھ پنچ، لکھنؤ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - دانا، عقلمند۔
"اس کے بعد سخن منجر ہوا نفس نباتی کے صاحب شعور ہونے پر کہ قد مانے پروفیسر بوس کا اس مسئلہ میں کتنا ساتھ دیا ہے۔"      ( ١٩٣٢ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٧، ١٠:٣ )