صاحب کلام

( صاحِبِ کَلام )
{ صا + حِبے + کَلام }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'کلام' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء کو "ذکر خیر الانام" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - کلام کرنے والا، (مجازاً) شاعر۔
"کسی کلام پر بہتر محاکمہ وہی شخص کر سکتا ہے جو خود صاحب کلام کو بھی بخوبی جانتا ہو۔"      ( ١٩٨٤ء، ذکر خیر الانام، ١١ )