ابن اللہ

( اِبْنُ اللہ )
{ اِب + نُل (الف ل غیر ملفوظ) + لاہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'ابن' کے ساتھ اللہ لگایا گیا ہے۔ ١٨٧٦ء کو "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - حضرت عیسیٰ کا لقب، جو عیسائیوں کے نزدیک خدا کے بیٹے ہیں۔
"وہ رہبانیت کے عہد کو توڑ کے شہوت پرست ہو گیا اور دربار ابن اللہ سے اسے سزا ملی۔"      ( ١٩١٧ء، جویائے حق، ١٤٩:١ )