صاحب علاقہ

( صاحِبِ عِلاقَہ )
{ صا + حِبے + عِلا + قَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'علاقہ' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٣ء کو "جہانِ دانش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ناظر، نگران، داروغہ، علاقے کا افسر۔
"جب اوورسیر یا صاحب علاقہ آتا . تو سب کی طرف سے میں ہی ترجمانی کیا کرتا۔"      ( ١٩٧٣ء، جہان دانش، ٨٧ )