صاحب الشرطہ

( صاحبُ الشُّرْطَہ )
{ صا + حِبُش (ا ل غیر ملفوظ) + شُر + طَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ عربی حرف تخصیص 'ال' لگا کر عربی زبان کا اسم 'شرطہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "دائرہ معارف اسلامیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پولیس افسر۔
"امیر ہی صاحب الشرطہ (پولیس افسر) کی مدد سے جسے وہ خود مقرر کرتا تھا، امن و امان قائم رکھتا تھا۔"      ( ١٩٢٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٦٢:٣ )