صاحب صدر

( صاحِبِ صَدْر )
{ صا + حِبے + صَدْر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی اسم 'صدر' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" کے حوالے سے غواصی کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جلسے کی صدارت کرنے والے کے لیے تعظیمی نیز خطابی کلمہ، میر مجلس۔
 صاحب صدر پڑھ چکیں تو میں سناؤں گا غزل اوروں کا ہے مقام اور میرا مقام اور ہے      ( ١٩٨٦ء، قطعہ کلامی، ٩٧ )