قرون اولی

( قُرُونِ اُولٰی )
{ قُرُو + نے + اُو + لا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قرون' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی صفت 'اولٰی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٢ء میں "علم الکلام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زمان ( مذکر - جمع )
١ - اسلام کے ابتدائی زمانے یا دور۔
"ایک اور چھ کے مقابلے میں قرون اولٰی کی یاد آتی ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، فیضان فیض، ١٠٨ )