قراری

( قَراری )
{ قَرا + ری }
( عربی )

تفصیلات


قرر  قَرار  قَراری

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قرار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے لفظ 'قراری' بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے ١٦٩٢ء میں "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت
١ - قرار، اقراری، منسوب بہ قرار۔
 ہوا شادماں بہت اس دل منے قراری لیا ٹک او کراونے      ( ١٧٤٦ء، قصہ فغفور چین، ١٢ )
صفت نسبتی
١ - پائدار، برقرار رہنے والا۔
 بہار دیکھی اور اس باغ کی خزاں دیکھی کوئی بھی رنگ قراری نہیں زمانے کا      ( ١٧٨٠ء، گل عجائب، ١٦٠ )
  • fixed
  • settled
  • established firm
  • stable;  agreed to;  ratified
  • concluded