ابوتراب

( اَبُوتُراب )
{ اَبُو + تُراب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'ابو' کے ساتھ 'تراب' بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - حضرت علی کی کنیت جنھیں ایک بار زمین مسجد پر محو خواب ہونے کی حالت میں خاک آلودہ دیکھ کر حضرت محمدۖ نے اس نام سے پکارا تھا۔
 مردہ تھی روح قوت حس محو خواب تھی بغض ابوتراب سے مٹی خراب تھی      ( ١٩٣٦ء، مراثی نسیم، ١٢٥ )