درسی مضمون

( دَرْسی مَضْمُون )
{ دَر + سی + مَض + مُون }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'درسی' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'مضمون' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٩ء سے "نفسیات کی بنیادیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
جمع   : دَرْسی مَضامِین [دَر + سی + مَضا + مِین]
جمع غیر ندائی   : دَرْسی مَضْمُونوں [دَر + سی + مَض + مُو + نوں (و مجہول)]
١ - مضمون یا علم جو بطور نصاب چنا جائے۔
"کسی ایک درسی مضمون کے مقابلے میں کسی دوسرے درسی مضمون کے حق میں کوئی نمایاں فرق نہیں ہوتا۔"      ( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٢٠٢ )