دست راست

( دَسْتِ راسْت )
{ دَس + تے + راسْت }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دست' کے بعد کسرۂ صفت لگا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'راست' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٤٩ء سے "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - [ کنایۃ ]  حامی، مددگار۔
"مولوی صاحب اوٹوگراف لکھنے ہی والے تھے کہ معاً انھوں نے اپنے دست راست؛ پنڈت کیفی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا "پہلے پنڈت جی سے لکھوائیے۔"      ( ١٩٨١ء، آسماں کیسے کیسے، ٨٢ )