فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'درخواست' کے ساتھ فارسی مصدر 'کردن' سے صیغہ حالیہ تمام 'کنندہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٠٨ء سے "مجموعہۂ ضابطہ دیوانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
"درخواست۔ اجرائے ڈگری تحریری ہو گی اور اس پر دستخط اور تصدیق طرف سے درخواست کنندہ کے یا کسی اور شخص کی طرف لکھی جائے گی۔"
( ١٩٠٨ء، مجموعۂ ضابطہ دیوانی، ١١٠ )