دست تصرف

( دَسْتِ تَصَرُّف )
{ دَس + تے + تَصَر + رُف }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دست' کے بعد کسرۂ صفت لگا کر عربی زبان سے مشتق اسم 'تصرف' لگانے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٨٦ء سے "حیاتِ سلیمان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر )
١ - قبضہ، تسلط۔
"علوم و فنون کو اغیار کے دست تصرف سے بچانے کے لیے . احساس غیرت اور مستحسن کوشش سے کام لیں۔"      ( ١٩٨٦ء، حیات سلیمان، ٣٧٧ )