ابو طالب

( اَبُو طالِب )
{ اَبُو + طا + لِب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'اَبو' کے ساتھ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل 'طالب' جوکہ بطور اسم معرفہ بھی مستعمل ہے۔ استعمال کیا گیا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - پیغمبر اسلام حضرت محمدۖ کے چچا اور حضرت علی کے والد حضرت عمران بن عبدالمطلب کی کنیت وہ اپنے والد (عبدالمطلب) کی وفات کے بعد آنحضرتۖ کے ولی اور مربی رہے۔ ہجرت سے تین سال پہلے وفات پائی۔
"ابوطالب کے الفاظ میں صداقت کی ایسی جھلک نظر آئی کہ عبدالمطلب نے یہ امانت انھیں کے سپرد کی۔"      ( ١٩٢٩ء، آمنہ کا لال، ٦٣ )