دریافت کنندہ

( دَرْیافْت کُنِنْدَہ )
{ دَر + یافْت + کُنِن + دَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دریافت' کے ساتھ مصدر 'کردن' سے صیغہ حالیہ تمام کنندہ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٧١ء سے "مثبت شعاعیں اور ایکس ریز" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - دریافت کرنے والا، کھوجنے یا تحقیق کرنے والا۔
"اس اثر کا ثبوت جواب اپنے دریافت کنندہ کے نام پر کامپٹن اثر کہلاتا ہے کوانٹم تھیوری سے پورے طور پر مل گیا ہے۔"      ( ١٩٧١ء، مثبت شعاعیں اور ایکس ریز، ٢٤٩ )