ابولہب

( اَبُولَہَب )
{ اَبُو لَہَب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ 'ابو' کے ساتھ 'لہب' بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - عبدالعزیٰ نام، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا مگر سخت مخالف اس کی مذمت اور عتاب الٰہی کے بارے میں ایک سورہ نازل ہوئی جوکہ 'سورہ لہب' کے نام سے تیسویں پارے میں شامل ہے، (مجازاً) دشمن اسلام۔
"نمرود و فرعون و ابوجہل و ابولہب - آتش خلیل، طوفانِ نیل قحط مکہ اور انشقاق قمر کے معجزوں کے طالب تھے۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٤:٣ )