فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دریا' کے سساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'دل' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٥ء سے "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
"دریا دل رئیس نے شاہی خاندان کے ایک لائق ترین فرد کو مبتلائے آلام دیکھنا گوارا نہیں کیا اور برادرانہ تعلقات کی وجہ سے تین سو روپیہ ماہوار . مقرر کر دیا۔"
( ١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٢٠، ٣:٢٢ )