آہو چشم

( آہُو چَشْم )
{ آ + ہُو + چَشْم }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی اسم 'آہو' کے ساتھ فارسی زبان سے ہی اسم 'چشم' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٤٦ء میں "دیوان مہر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ہرن کی سی آنکھوں والا، شوخ اور حسین آنکھوں والا (معشوق، محبوب)۔
"اس نے ایک آہو چشم سولہ برس کی لڑکی کی طرف اشارہ کیا۔"      ( مرقع بلجیم، ١٩١٤ء، ٦٥ )
  • having eyes like a deer's
  • gazelle-eyed