آنکھ کی ٹھنڈک

( آنْکھ کی ٹَھنْڈَک )
{ آنْکھ (ن مغنونہ) + کی + ٹَھن + ڈَک }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'آنکھ' کے ساتھ 'کی' بطور اردو حرف اضافت لگانے کے بعد سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'ٹھنڈک' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٥ء میں "مذاق العارفین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : آنْکھوں کی ٹَھنْڈَک [آں + کھوں (و مجہول) + کی + ٹَھن + ڈَک]
١ - دلی پسندیدگی اور خوشی، دل کا سکون، آنکھوں کا نور بڑھنے کی سی کیفیت۔
"میری آنکھ کی ٹھنڈک تو نماز ہی میں ہے۔"      ( الحقوق و الفرائض، ١٩٠٦ء، ٩٠:٣ )
٢ - پیارا عزیز، محبوب، لاڈلا، اولاد و ذریات۔
"یہ میری اور تمھاری دونوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔"      ( ترجمہ القرآن، نذیر، ١٩٠٢ء، ٦١٨ )