آل رسول

( آلِ رُسُول )
{ آ + لے + رُسُول }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'آل' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'رسول' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے۔ ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث )
١ - اولاد جناب فاطمہ زہرا (بنت رسول)، سادات۔
 بھیجے تحفہ درود و سلام بہ جناب رسول و آل رسول      ( کلیات حسرت موہانی، ١٩٢٣ء، ٢٠٠ )