آرا گھر

( آرا گَھر )
{ آ + را + گَھر }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'آرا' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ہی ماخوذ اسم 'گھر' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٤ء میں "تواریخ عجیب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : آرا گَھروں [آ + را + گَھروں (و مجہول)]
١ - (مشین وغیرہ سے) لکڑیاں چیرنے کا کارخانہ، آرا مشین۔
"چاٹم میں ایک دخانی آرا گھر ہے یہاں ایک لال لکڑی کے تختہ کو لارڈ صاحب نے بہت پسند کیا۔"      ( تواریخ عجیب، ١٨٨٤ء، ١٦٩ )