آرام سے

( آرام سے )
{ آ + رام + سے }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'آرام' کے ساتھ 'سے' بطور حرف ربط ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء میں "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - آہستگی سے، دھیرے دھیرے۔
"جہاں پتھروں سے ٹکرا کر اچھلتا ہے تو ایسا سفید جیسے صابن کا جھاگ اور جہاں کہیں آرام سے بہتا ہے وہاں ہلکا فیروزی اور ایسا شفاف جیسے شیشہ۔"      ( ماہنامہ، ماہ نو، کراچی، اپریل، ١٩٦٧ )
٢ - بہ اطمینان، آسائش کے ساتھ، بافراغت بے فکری سے۔
"مسہری بہت قیمتی اور اتنی بڑی کہ تین آدمی آرام سے آرام کریں۔"      ( کامنی، سرشار، ١٩٨٤ء، ٢١١ )
  • with ease
  • easily;  at (one's) ease
  • at leisure;  comfortably
  • conveniently
  • without pain or anxiety