آر پار

( آر پار )
{ آر + پار }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'آر' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'پار' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٩٢ء میں "سفرنامہ روم و مصر و شام" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ایک سرے سے دوسرے سرے تک، ایک سطح سے دوسری مقابل سطح تک، وار پار، گاہے استعارۃً۔
"ہونٹ میں آر پار چھید کر کے لکڑی کی گلی ڈالی تھی۔"      ( سفرنامہ روم و مصر و شام، ١٨٩٢ء، ٦٣ )
٢ - اِدھر اُدھر، دونوں جانب۔
"دونوں شکر خندق کے آر پار جم گئے۔"      ( محمد کی سرکار، ١٩٢٤ء، ٨٦ )
  • through and through
  • right through;  pierced through;  across;  from one side to the other