آزادانہ تجارت

( آزادانَہ تِجارَت )
{ آ + زا + دا + نَہ + تِجا + رَت }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'آزاد' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقہ نسبت لگانے کے بعد عربی سے ماخوذ اسم 'تجارت' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٧ء میں "انگلش اردو ڈکشنری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
١ - وہ تجارت جس میں درآمد روکنے یا ملکی صنعت کو دیگر ممالک کے مقابلے سے محفوظ رکھنے کے لیے محصول نہ لگایا جائے۔
"آزادانہ تجارت کا حامی۔"      ( انگلش اردو ڈکشنری، ١٩٣٧ء، ٤٤٦ )