آئینہ تاب

( آئِینَہ تاب )
{ آ + ای + نَہ + تاب }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'آئینہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'تابیدن' سے مشتق صیغہ امر 'تاب' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٢٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - آئینے کی سی چمک رکھنے والا، نہایت چمکیلا۔
 حمایل تھا یک تیغ آئینہ تاب اتھا تیغ دسرا بزیر رکاب      ( خاورنامہ، ١٦٢٩ء، ٤٣٩ )