آئین مقررہ

( آئِینِ مُقَرَّرَہ )
{ آ + ای + نے + مُقَر + رَرَہ }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'آئین' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ماخوذ صفت 'مقررہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٦ء میں "افادات مہدی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ
١ - طے شدہ رسم یا ڈھنگ، سسٹم۔
"شباب کی خوش فعلیوں کے لیے خوبصورت کنیزوں کے آئین مقررہ (سسٹم) نے راستہ صاف کر رکھا تھا۔"      ( افادات مہدی، ١٩١٦ء، ٢٤٣ )