سنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر 'آنا' سے مشتق صیغہ جمع غائب ماضی مطلق 'آئے' کے ساتھ اردو مصدر 'جانا' سے مشتق صیغہ ماضی مطلق جمع غائب 'گئے' لگنے سے مرکب 'آئے گئے' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔