عربی زبان سے ماخوذ اسم 'آل' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے ہی ماخوذ اسم 'عبا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٧٨ء میں "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - حضرت فاطمہ زہرا حضرت علی حضرت امام حسین اور امام حسن (جو پنج تن پاک میں شامل ہیں) ایک بار حضور کے ساتھ ایک ہی چادر میں لیٹے ہوئے تھے۔ روایات کے مطابق جبرائیل علیہ السلام بھی حصول شرف و مرتبت کے لیے ان میں شامل ہو گئے۔"
نسبت ہے ترے نام کو بھی آل عبا سے تو نے مگر اس نام کو خود بٹہ لگایا
( بہارستان، ظفر علی خان، ١٩٣١ء، ١١٥ )