آپریشن تھیٹر

( آپْریشَن تھیٹَر )
{ آپ + رے + شَن + تھے + ٹَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان میں اسم 'آپریشن' کے ساتھ انگریزی زبان میں اسم 'تھیٹر' بڑھانے سے مرکب 'آپریشن تھیٹر' بنا۔ اردو میں یہ انگریزی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٩ء میں "روزنامہ جنگ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
جمع استثنائی   : آپْریشَن تھیٹَرْز [آپ + رے + شَن + تھے + ٹَرْز]
جمع غیر ندائی   : آپْریشَن تھیٹَروں [آپ + رے + شَن + تھے + ٹَروں (و مجہول)]
١ - اسپتالوں میں چپر پھاڑ کا کپڑا۔
"آپ دونوں آپریشن کے وقت آپریشن تھیٹر سے جتنی دور رہیں اچھا ہے۔"      ( روزنامہ، جنگ، کراچی، ١٩٦٩ء، ٢١ جنوری، ٣ )
  • operation theater