آپا اماں

( آپا اَمّاں )
{ آ + پا + اَم + ماں }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان میں اسم 'آپا' کے ساتھ سنسکرت زبان ہی سے اسم 'اماں' بڑھانے سے مرکب 'آپا اماں' بنا۔ اردو میں یہ سنسکرت سے ماخوذ ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٠ء میں "لڑکیوں کی انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - بڑی بہن۔
"آپا اماں : حبیبہ تو آج ایسی پٹی کہ ہلدی تھپ گئی۔"      ( لڑکیوں کی انشا، ١٩١٠ء، ٤٨ )