آبیدہ

( آبِیدَہ )
{ آ + بی + دَہ }
( فارسی )

تفصیلات


آبیدن  آبِیدَہ

فارسی مصدر 'آبیدن' سے مشتق صیغہ حالیہ تمام 'آبیدہ' بنا۔فارسی سے اردو میں ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٨ء میں "اشیائے تعمیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - تر، گیلا، نمناک، پنہایا ہوا، (انگریزی) Hydrated۔
"کچدھات . دو ایک مثالوں میں آبیدہ پر آکسائیڈ . کی طرح بھی پائی جاتی ہے۔"      ( اشیائے تعمیر، ١٩٤٨ء، ٢٢٧ )