آبی وزن

( آبی وَزْن )
{ آ + بی + وَزْن }

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ اسم 'آب' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے آبی بنا اور عربی سے ماخوذ اسم 'وزن' بڑھانے سے مرکب 'آبی وزن' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢١ء میں "سکون سیالات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( واحد )
١ - کسی جسم کا وہ وزن جو اس کے پانی میں ہونے کی حالت میں ہو۔
"جسم کا ظاہری وزن جو اس سیال میں ہے وہ آبی وزن کے ٤/٣ مساوی ہے۔"      ( سکون سیالات، ١٩٢١ء، ١٦٣ )