فارسی اسم 'آب' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے لفظ آبی بنا اور انگریزی اسم 'سلاد' بڑھانے سے مرکب 'آبی سلاد' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤١ء میں "ہماری غذا" میں مستعمل ملتا ہے۔