آبی سان

( آبی سان )
{ آ + بی + سان }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی اسم 'آب' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے آبی بنا اور فارسی اسم 'سان' بڑھانے سے مرکب 'آبی سان' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٧٠ء میں "اصول دھات کاری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
١ - چاقو چھری یا آہنی ہتھیار پر جلا کرنے اور اسے تیز کرنے کی ایک سان جس کا پیا برقی آلات سے پانی میں گھومتا رہتا ہے۔
"آبی سان . کا صرف ایک پہیہ ہوتا ہے جس کو پانی کے ایک ٹب میں برقی موٹر کی مدد سے گھمایا جاتا ہے۔"      ( اصول دھات کاری، ١٩٧٠ء، ١٩١ )