آبی برج

( آبی بُرْج )
{ آ + بی + بُرْج }

تفصیلات


فارسی اسم 'آب' کے ساتھ 'ی' لاحقۂ نسبت لگانے سے 'آبی' بنا اور عربی اسم 'برج' بڑھانے سے مرکب 'آبی برج' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٦ء میں "ایمان سخن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
١ - [ نجوم ]  آسمان کے بارہ برجوں میں سے تین برج جو پانی کے خواص رکھتے ہیں : سرطان، عقرب، حوت۔
"آبی برج سرطان عقرب حوت ہیں۔"      ( نوراللغات، ١٩٢٢ء، ٤٦:١ )