ثانوی مدرسہ

( ثانْوی مَدْرَسَہ )
{ ثان + وی + مَد + رَسَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'ثانوی' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'مدرسہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٤ء میں "جغرافیۂ عالم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : ثانْوی مَدْرَسے [ثان + وی + مَد + رَسے]
جمع   : ثانْوی مَدْرَسے [ثان + وی + مَد + رَسے]
جمع غیر ندائی   : ثانْوی مَدْرَسوں [ثان + وی + مَد + رَسوں (و مجہول)]
١ - [ تعلیم ]  ثانوی تعلیم کا اسکول، ہائی اسکول۔
"پادریوں نے جابجا اپنے گرجا اور مدرسے بنا رکھے ہیں کالج اور ثانوی مدارس کی کثرت ہے اور مدارس کی عمارتیں عام طور پر اچھی ہیں۔"      ( جغرافیۂ عالم، ١٩٣٤ء، ١٩٣:١ )