ثانوی کور

( ثانْوی کُور )
{ ثان + وی + کُور }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'ثانوی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کو' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٩ء میں "نفسیات کی بنیادیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - رنگ کور، رنگ اندھا۔
"اکثر رنگ کور اشخاص سرخ اور سبز دونوں کی جگہ خاکستری دیکھتے ہیں . ایسے لوگوں کو ثانوی کور یا سبز کور کہا گیا ہے۔"      ( نفسیات کی بنیادیں، ١٩٦٩ء، ٣٢٧ )