عربی زبان سے ماخوذ صفت 'ثانوی' کے ساتھ عربی زبان ہی سے اسم 'دائرہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٤ء میں "علم ہیئت" میں مستعمل ملتا ہے۔
واحد غیر ندائی : ثانْوی دائِرے [ثان + وی + دا + اِرے]
جمع : ثانْوی دائِرے [ثان + وی + دا + اِرے]
جمع غیر ندائی : ثانْوی دائِروں [ثان + وی + دا + اِروں (و مجہول)]
١ - [ جیومیٹری؛ ہیئت ] وہ کبیر دائرے جو ایک کبیر دائرہ کے قطبوں سے گزرتے ہیں، موخرالذکر کبیر دائرہ کے دوائر ثانوی کہلاتے ہیں۔
"دائرہ کبیر سے مراد وہ دائرہ ہے جس کی سطح مستوی کرہ کے مرکز سے گزرے . ایک دائرہ کبیر اور اس کے ثانوی علی القوائم قطع کرتے ہیں نیز دوائر ثانوی . آپس میں برابر ہوتے ہیں۔"
( علم ہیئت، ١٨٩٤ء، ٣ )