ثالث ثلاثہ

( ثالِثِ ثَلاثَہ )
{ ثا + لِثے + ثَلا + ثَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'ثالث' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی صفت 'ثلاثہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ تحریراً سب سے پہلے "جامع اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - تین میں سے تیسرا، تثلیث (عیسائیوں کے عقیدے کے مطابق) باپ، بیٹا اور روح القدس میں سے ایک۔ (جامع اللغات)