قسمت کا ستارہ

( قِسْمَت کا سِتارَہ )
{ قِس + مَت + کا + سِتا + رَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قسمت' کے ساتھ 'کا' بطور حرف اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ستارہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٨ء میں "صنم خانۂ عشق" میں مستمعل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ ستارہ جس کے زیر اثر کسی کی تقدیر ہو؛ مراد: اقبال مندی، سعادت، خوش نصیبی۔
 رُخِ جاناں کا مُیّسر جو نظارا ہوتا مہر تاباں مری قسمت کا ستارا ہوتا      ( ١٨٨٨ء، صنم خانہ عشق، ٤٨ )