قطع نظر

( قَطْع نَظَر )
{ قَط + عے + نَظَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قطع' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'نظر' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٨٧ء میں "خیابان آفرینش" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - علاوہ، بجز، ماسوا، چھوڑ کر، باوجودیکہ، پھر بھی، بہرحال، مگر، تاہم۔
"اس سے قطع نظرکہ یہ الزام کس حد تک صحیح یا غلط ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٩٤ )
٢ - کسی چیز کے خیال کو چھوڑ دینے یا کسی امر کو ترک کر دینے کاعمل۔
 جلنے سے اور قطع نظر بزم یار میں کھینچے ہے صدمے شمع شبستان نئے نئے      ( ١٨٧٩ء، دیوان عیش، ١٨٤ )
  • leaving out the consideration (of);  independent (of the fact);  irrespective (of)
  • without reference (to);  exclusive (of);  besides;  at any rate;  howsoever;  albeit;  nevertheless.