قطب مینار

( قُطْب مِینار )
{ قُطْب + می + نار }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قطب' کے ساتھ عربی زبان میں اصل لفظ 'منار' سے ماخوذ اردو میں اسم 'مینار' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٠٧ء میں "کرزن نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک مینار جو قطب الدین ایبک نے پرانی دلی میں جسے آج کل مہرولی کہتے ہیں مسجد قبلۃ الاسلام کے لیے بنوایا تھا یہ سرخ پتھر کا ہے، اس مینار کا اسلوب تعمیر اس کی نقاشی اور خطاطی اور اس کی عظمت اس کے خالص اسلامی ہونے کے شاہد ہیں، اس کا نام حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے مقدس نام پر رکھا گیا؛ (مجازاً) بلند مینار۔
 وہ تن ہراہنہ سی شہزادیوں کی ایک قطار وہ دو رسالت و مبہوت اک قطب مینار      ( ١٩٤٩ء، نبض دوراں، ١٢٦ )