عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قطب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'شمال' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٥٦ میں "فوائدالصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - اُتر تارا جو بحر منجمد شمالی پر واقع ہے نیز زمین کے محور کا وہ سرا جو اُتر کی طرف واقع ہے، علاوہ ازیں بحر منجمد شمالی کا علاقہ، زمین کا انتہائی شمالی علاقہ جو برفستان ہے اور جہاں 6 ماہ دن اور 6 ماہ کی رات ہوتی ہے۔
"لیکن آج اس کے نام کا ڈنکا چار دانگ عالم میں بج رہا ہے قطب شمالی کی راہ امریکہ کا ہوائی جہاز سفر، انسانیت کا خواب۔"
( ١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)، ٢٤٤:١ )