قطب ستارہ

( قُطْب سِتارَہ )
{ قُطْب + سِتا + رَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قطب' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ستارہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥١ء میں "سیر افلاک" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ روشن تارا جو شمال کی طرف نظر آتا ہے، اس کی وجہ سے سمت کی شناخت میں مسافروں اور جہاز رانوں کو مدد ملتی ہے۔
"قطب تارے کو مرکزی تارہ بھی کہہ سکتے ہیں۔"      ( ١٩١٥ء، رموز فطرت، ٢٣٥ )