قطب جنوبی

( قُطْبِ جُنُوبی )
{ قُط + بے + جُنُو + بی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قطب' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جنوب' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٦ میں "فوائد الصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - [ جغرافیہ ]  منطقہ قطب جنوبی، جو بحرِ منجمد جنوبی سے ملا ہوا ہے۔
"خط استوا سے قطب شمالی یا قطب جنوبی تک جو فاصلہ ہے وہ ایک ربع دائرہ یا ٩٠ ہے۔"      ( ١٩٢٤ء، جغرافیہ عالم (ترجمہ)، ٩:١ )
  • the antartic or south pole.