قصر شاہی

( قَصْرِ شاہی )
{ قَص + رے + شا + ہی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قصر' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'شاہی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٤ء میں "کلیات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - شاہی محل، بادشاہ کے رہنے کا ایوان۔
 سر پہ سایہ ہما کا تو اقبال رشک ثریّار ہے پرچم قصرِ شاہی بلند آسمانوں کو چھوتا رہے      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ١٠٥ )